باٹا پور: 25سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، 5ملزمان گرفتار
08-03-2025
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان نعمان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قتل کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ باٹا پور پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کے 4 ساتھی شامل ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کی مقتول نعمان کے ساتھ نشہ کے لین دین کی بنا پر تلخ کلامی ہوئی تھی، اسی بنا پر ملزمان نے مقتول کو اپنے ڈیرہ پر بلایا، ملزمان نے اسی دوران 25سالہ نعمان کی گردن پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا کراسے بے دردی سے قتل کر دیا۔