سکول کھلنے میں چند دن باقی، کتابوں کی دکانوں پرخریداروں کا رش

08-03-2025

(ویب ڈیسک) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں کے کھلنے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث بچوں اور والدین نے سٹیشنری کی خریداری کے لیے بک شاپس کا رخ کر لیا ہے۔

بچوں نے تعطیلات کے بعد سکول جانے کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے، ڈورے مون سمیت دیگر کارٹونز والی اشیاء کی مانگ بڑھ گئی، اپنے پسندیدہ کریکٹر کے سکول بیگز، جیومیٹری بکس اور دیگرسامان کی خریداری شروع کر دی، سپائیڈرمین اور ڈولز کی بنی ہوئی تصاویر والے بیگز خریدنے میں بھی دلچسپی دکھائی دی۔  والدین  کا کہنا ہے کہ بچے زیادہ تر اپنے پسندیدہ کریکٹر والی سٹیشنری کا سامان خریدنا پسند کرتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عام بیگز کی بجائے کارٹونز والے بیگز اور سٹیشنری کی زیادہ ڈیمانڈ ہے، کتابوں،کاپیوں اور سٹیشنری کا سامان 25 فیصد مہنگا ہونے سے فروخت میں کمی آئی ہے، مہنگائی سے تمام کاروبار متاثر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز میں کمی لائے۔