شاہدرہ ٹاؤن: پیشی پر آئے شہریوں کو قتل و زخمی کرنیوالی خاتون گرفتار

08-03-2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، عدالت میں پیشی پر آئے شہریوں پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھی،مفرور اشتہاری ثنا بی بی نے شہریوں کو ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیا،ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف پھیل گیا، لوگوں نے لیٹ کر جانیں بچائیں،گرفتار اشتہاری اور اس کے ساتھیوں نے ملکر 2افراد کو قتل ،3کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری 4 سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،مفرور اشتہاری ثنا کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔