سندر میں 80 لاکھ روپے مالیت کی چوری ، خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج
08-02-2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں 80 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی واردات، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد گئی ہوئی تھی ، گھر واپس آئی تو دروازے کے تالے توٹے ہوئے تھے ، چور واش روم کی جالی توڑکر اندر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر 80 لاکھ روپے کے 20تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔