لاہور: رواں سال کتنی خواتین قتل اور کتنی جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں؟ رپورٹ جاری
08-01-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کتنی خواتین قتل اور کتنی جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں؟ مقدمات کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری سمیت پولیس تفتیش سے متعلق رپورٹ مرتب کر لئی گئی۔
پولیس رپورٹ رپورٹ میں پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے صنف نازک کے بارے میں جرائم کی تفتیش سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا، جس کے مطابق جنوری سے لے کر 28 جولائی تک خواتین کے قتل کے 74مقدمات درج کئے گئے،خواتین کےقتل کے67 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ملوث7 ملزمان کی گرفتاری ومقدمات کی تفتیش تاحال جاری ہے، خواتین کے اغواء کے 3500 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح اغواء ہونیوالی 3502 میں سے 3140 خواتین بازیاب کروائیں، خواتین سے جنسی زیادتی کے 411 مقدمات درج ہوئے جبکہ جنسی زیادتی کے 363 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔