ہیلمٹ و سٹاپ لائن خلاف ورزی، شہریوں کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان
08-01-2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کا سٹاپ لائن و بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شہریوں کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان کٹ گئے۔
سی ٹی او اطہر وحید نے بتایا کہ جولائی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، 122 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے چالان کئے گئے، ایک ماہ کے دوران سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 51 ہزار 386 چالان کئےگئے۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف 474 مقدمات درج کئے گئے، ٹریفک پولیس کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کیلئے مختلف مقامات پرناکہ بندی جا ری ہے۔