پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: سموگ کا مقابلہ کرنے کیلئے اینٹی سموگ گنز لاہور پہنچ گئیں

08-01-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے تداراک کیلئے اینٹی سموگ گنز خریدی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  ایکس پر پیغام دیا کہ 15 اینٹی سموگ گنز پر مشتمل دنیا کا پہلا تجربہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم لاہور پہنچ گیا،فوگ کینن باریک پانی کی دھند کو چھڑکتی اورصاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اینٹی سموگ گنز مشینیں ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک سےمربوط ہونگی، اینٹی سموگ گنز مشینیں جہاں آلودگی بڑھے گی وہ خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونزپر مبنی ٹریکنگ کیساتھ منسلک ہے، ماحولیاتی نفاذ میں اہم اقدام ہے۔