پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
07-31-2025
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تاہم ابھی تک جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔