جوہر ٹاؤن: دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد زخمی
07-31-2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے قریب دیوار گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق ایکسپو سینٹرکے قریب دیوار گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے 6 افراد کو ملبے تلے سے نکالا اور انہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔