پنجاب حکومت کاصحت کے منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شراکت دار بنانےکا فیصلہ

07-31-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کو مختلف منصوبوں میں شراکت دار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور میں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ سٹی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے رجوع کیا جائیگا، پنجاب حکومت 54 ارب کی لاگت سے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ سٹی قائم کریگی، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں منصوبےکیلئے صرف 6 ارب کا فنڈ مختص کیا، حکومت منصوبے کیلئے غیر ملکی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈنگ کیلئےشراکت داری کریگی۔ لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل کارڈیک انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے قائم ہو گا، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں جدید میڈیکل یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے بنےگی، لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگنوسٹک لیب بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیر ہو گی۔