پنجاب میں بیسڈ ہیڈٹیچرز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو شیڈول جاری

07-31-2025

(لاہور نیوز) پنجاب نے پہلے میرٹ بیسڈ ہیڈٹیچرز کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن کی سطح پر 9 انٹرویو پینل تشکیل دئیے گئے ہیں، لاہور میں ایڈیشنل سیکرٹری نور العین فاطمہ، سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین اور ڈی ای او سیکنڈری شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو 2 اور 3 اگست کو پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں ہونگے تاہم ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی فہرست آج جاری کی جائے گی۔