پی پی ایس سی کے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

07-31-2025

(لاہور نیوز) پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل آفیسر فنانس کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں عظمٰی خیر دین، ذیشان علی، ذیشان عارف، بلال مصطفی اور دیگر شامل ہیں۔ واسا لاہور (ایل ڈی اے) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جی آئی ایس) کی 2 آسامیوں پر 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں فضا حفیظ، زوحیٰ، اقراء شکیل، ردا اصغر، افیف طاہر اور دیگر شامل ہیں۔ پنجاب کونسل آف آرٹس میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی آسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، کامیاب امیدواروں میں مدیحہ اجمل، فاطمہ شفیع، عمر شہزاد اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن کی آسامیوں پر 2 امیدواروں کو فائنل سلیکشن کیلئے منتخب کر لیا گیا، کامیاب امیدواروں میں نگہت فاطمہ اور تحریم تصور شامل ہیں۔ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر / سب ڈویژنل آفیسر (سول) کی 3 آسامیوں پر 15 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں محمد عمیر، محمد کاشف، علی زین، محمد حسین، حمزہ شاہد اور دیگر شامل ہیں۔ فارسٹری، وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ اینٹومولوجسٹ کی 2 آسامیوں پر 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں خدیجہ سلامت، ماہ نور ارشد، عامر حمزہ، مجاہد ابرار اور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ آبپاشی میں ضلع دار (ڈی جی خان زون، سروس کوٹہ) کی آسامیوں پر 2 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، کامیاب امیدواروں میں محمد یوسف، اعجاز حسین شامل ہیں۔ محکمہ آبپاشی میں ضلع دار(ملتان زون، سروس کوٹہ) کی ایک آسامی پر ایک امیدوار اعجاز حسین کامیاب ہوا۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کئے جائیں گے، امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا، امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں، کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔