میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے امتحانی مراکز بڑھانے کا فیصلہ
07-31-2025
(ویب ڈیسک) حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیےایم ڈی کیٹ امتحان کے مراکز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ کیلئے 4 سے 8 امتحانی سنٹر بڑھائے جائیں گے،یو ایچ ایس نے امتحانی سنٹر بڑھانے کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو استدعا کر دی،یو ایچ ایس کے تحت 13 شہروں کے26 امتحانی مراکز پر امتحان لیا جارہا ہے۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے رواں سال امتحانی مراکز 30 سے 34 کئے جائیں گے،امیدواروں کیلئے اپنے صوبے میں ہی امتحان دینے کی شرط سے تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ امیدواروں کی تعداد کے پیش نظر امتحانی مراکز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔