پنجاب حکومت کا دھی رانی پروگرام، 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا پلان تیار
07-31-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے "دھی رانی پروگرام" کے تحت اگلے مرحلے میں 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا جامع پلان تیار کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت رواں مالی سال 5 ہزار شادیوں کے انتظامات خود کرے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے5ہزاراجتماعی شادیوں کا پلان تیارکیا ہے،5 ہزار شادیوں کی تقریبات پر 52 کروڑ50 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، دلہا دلہن کے ملبوسات، جیولری اورہال کیلئے پنجاب حکومت اخراجات اٹھائے گی۔ پنجاب میں30 کروڑ روپے سے جگہ کی بکنگ کی جائے گی،پنجاب حکومت 18 کروڑ 50 لاکھ دلہا اور دلہن کے ملبوسات پر خرچ کرے گی،دلہنوں کیلئے 4 کروڑ روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری خریدی جائے گی،ہر دلہن کو دھی رانی کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ روپے کا جہیز پیکج بھی ملے گا۔