آن لائن منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم

07-31-2025

(لاہور نیوز) بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مصنوعات، خدمات کی فراہمی پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے یہ ٹیکس ایک ماہ قبل بجٹ میں نافذ کیا گیا تھا۔ ایف بی آر  کے نوٹیفکیشن کے مطابق گوگل، ٹیمو جیسی امریکی و چینی ہائی ٹیک کمپنیوں سے ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات پر ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، ٹیکس ختم کرنے کے اس اقدام پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گی۔