بادامی باغ میں بھتہ خوری پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی
07-31-2025
(لاہور نیوز) سبزی منڈی بادامی باغ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی شخص کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی، جہانگیر کے بھائی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ فائرنگ کا واقعہ پتھاروں، ریڑھیوں سے بھتہ کی رقم جمع کرنے پر پیش آیا، فائرنگ حسین، سمیع اور اسلام دین نامی ملزمان کی جانب سے کی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔