روبینہ اشرف کی علیزے شاہ پر تنقید، سینئر اداکارہ نے زیرو قرار دےدیا

07-30-2025

(ویب ڈیسک)معروف و سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی اداکارہ علیزے شاہ پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا ہوتا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے روبینہ اشرف پر ذاتی بغض رکھنے اور علیزے شاہ کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا ہے۔علاوہ ازیں کئی صارفین نے بھی علیزے کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو مزید ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔