سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
07-30-2025
(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سیف سٹیز حکام کا کہنا تھا 2016 میں شروع کیا گیا سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر پرانا ہو گیا، سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائیگا، ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر کی تبدیلی پر 3 ارب کے اخراجات آئیں گے۔ اپ گریڈیشن پلان میں نئے کیمروں کی تنصیب، ٹریفک انٹیلی جنس مینجمنٹ سسٹم، ڈیٹا کی اپ گریشن شامل ہے۔ سیف سٹیز حکام کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر و نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن شامل ہے، اپ گریڈیشن کا مقصد پرانے نیٹ ورک کی وقت حاضر کے مطابق سسٹم پر منتقلی ہے۔