پنجاب میں صحت کے منصوبوں پر 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کٹوتی
07-30-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب میں صحت کے بجٹ پر کٹوتی کی تلوار چل گئی، صوبے بھر کے صحت کے منصوبوں میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔
سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کیلئے ضروری گیسز کی فراہمی کی سکیم پر کٹ لگا دیا گیا، سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کیلئے 2 ارب 40 کروڑ کی ڈیمانڈ تھی، پی اینڈ ڈی بورڈ نے صرف 50 کروڑ کا فنڈ مختص کیا۔ ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس پر عملدرآمد کیلئے 1 ارب 50 کروڑ کا کٹ لگایا گیا، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسر کے ہاسٹلز کی تعمیر پر 50 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے ایوان وزیراعلیٰ کو فنڈز کی کٹوتی پر آگاہ کر دیا۔