موہلنوال میں میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ، 2 ہزار کلو گوشت ضبط، یونٹ سیل
07-30-2025
(ویب ڈیسک) روہی نالہ موہلنوال میں میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو گوشت ضبط کیا، یونٹ کو سیل کر کے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات، گندے بدبودار چلرز میں گوشت کو سٹور کیا گیا تھا،ناقص غیر معیاری ،غیر منظور شدہ پیکنگ، لازمی ریکارڈ بھی موجود نہ پایا گیا، ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ نامکمل ،ٹریننگ سرٹیفیکٹ بھی موجود نہ تھے ، حشرات کی روک تھام اور خاتمے کیلئے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات نہ تھے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتہائی لازم ٹمپریچر کنٹرول ریکارڈ نامکمل ہونے پر کارروائی کی گئی ،ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق اصلاح نہ کرنے تک یونٹ کو بند کر کے جرمانہ عائد کیا گیا، خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔