رائیونڈ : تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق
07-30-2025
(لاہور نیوز) رائے ونڈ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ ویگن کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے ویگن کی زد میں آگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، تلاش جاری ہے۔