بادلوں کے ڈیرے ،بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

07-30-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مون سون کا پانچواں سپیل اپنے جلوے دکھانے لگا، شہر میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔

شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ،لکشمی چوک میں 0.5 ، نشتر ٹاؤن میں 2 ملی میٹر ، پانی والا تالاب میں 1.5 ،اقبال ٹاؤن میں 10.5 اور سمن آباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں اوسطا 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  شہر کے افق پر ابھی بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں،  محکمہ موسمیات کے مطابق آج وقفے وقفے سے بادل برسیں گے، آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  شہرکا کم موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد تک جا پہنچا ہے، اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کا پانچواں سپیل آج اور کل برقرار رہے گا ،بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، ضلع انتظامیہ سمیت تمام محکموں کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔