پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ

07-29-2025

(لاہور نیوز) حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی تیار کر لی، نئی پالیسی کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی، سمری منظوری کے 1ماہ بعد مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشہتار دیا جائے گا، نئے رولز کے مطابق پرائیوٹ امیدوار بھی چیئرمین کی سیٹ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔ نئی پالیسی سے چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ کی تقرری بھی مستقل بنیادوں پر کی جائے گی، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اضافی چارج متعلقہ ضلع کے کمشنرز کے پاس ہے۔