سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، ڈرائیور زخمی
07-29-2025
(ویب ڈیسک) سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار ڈرائیور کے ہمراہ اسلام آباد جارہے تھے، گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثہ موٹروے پر اچانک جانور سامنے آنے پر پیش آیا۔ حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔