پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر سنیکس یونٹ سیل

07-29-2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سٹی ایریا میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر ایک سنیکس یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ ایک اور یونٹ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں استعمال شدہ ناقص آئل اور خوراکی رنگ ضبط کر کے تلف کر دیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق بند کئے گئے سنیکس یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے، جبکہ زنگ آلود برتن اور ناقص آئل کا استعمال کیا جا رہا تھا، یونٹ میں حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔