سی سی ڈی لاہور کے مبینہ مقابلے، زیر حراست دو ڈاکو مارے گئے
07-29-2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کے لاہور میں دو مبینہ مقابلے، زیر حراست دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے چوہنگ اور نشتر کے علاقہ میں ہوئے۔ سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزمان کو ریکوری کے لئے لے کر گئی ،زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کے لئے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ زیرحراست ملزم عدنان چوہنگ میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ 25 سالہ گلزیب نشتر کے علاقہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ مارے گئے ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، قتل، اقدام قتل سمیت کئی درجن وارداتوں میں ملوث تھے ،ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، سی سی ڈی اہلکاروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کی مگر کوئی ملزم ہاتھ نہ آیا، مبینہ مقابلوں میں سی سی ڈی اہلکار، گاڑیاں محفوظ رہیں۔