پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما اوقات پر عملدرآمد کی ہدایات کر دیں

07-29-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

شہر کے تھیٹر ہالز کی ڈراما اوقات پر پابندی نہ کرنے کی متعدد شکایات پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو موصول ہوئیں۔ تمام تھیٹرز کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس  نے ڈراما اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، جس تھیٹر کی شکایت ملی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تھیٹر ہالز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، شکایات موصول ہوئیں کہ دور دراز کے تھیٹرز رات ایک بجے کیمرے بند کرکے بھی ڈراما نمائش پذیر کر رہے ہیں۔