کیا روزانہ پیدل چلنے سے زندگی کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے؟

07-29-2025

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 7,000 قدم چلنے کی عادت نہ صرف مجموعی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ قبل از وقت موت کے خطرے کو بھی نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔

جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع شدہ اس تحقیق میں 38 سے 50 سال کی عمر کے تقریباً 2,100 افراد کا تجزیہ کیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جو روزانہ کم از کم 7,000 قدم چلتے تھے ان میں آئندہ دس سالوں کے دوران موت کا خطرہ 50 سے 70 فیصد کم پایا گیا۔ تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ فائدہ چلنے کی رفتار سے نہیں بلکہ قدموں کی تعداد سے منسلک تھا، یعنی تیز یا دھیمی رفتار سے چلنے سے فرق نہیں پڑتا، اہم یہ ہے کہ آپ کتنے قدم چلتے ہیں۔ چلنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم، وزن میں توازن، ذہنی دباؤ میں کمی، شوگر اور بلڈ پریشر پر کنٹرول رہتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ 10,000 قدم کا ہدف مشہور ہے لیکن 7,000 قدم روزانہ بھی ایک موثر اور قابلِ حصول ہدف ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لئے جو مصروف طرز زندگی رکھتے ہیں۔