پنجاب اسمبلی ڈیجیٹل دور میں داخل، ہر نشست پر ٹیبلٹ لگانے کا منصوبہ
07-28-2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغاز ہو گیا، قانون سازی اب ٹچ سکرینز پر ہو گی اور ہر نشست پر ٹیبلٹ لگایا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کےہررکن کی نشست پر ٹیبلٹ لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، ٹیب خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 کروڑ سے زائد رقم مختص کر دی گئی جس کے بعد اراکین اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پر پڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے پیش کیا کریں گے۔ اسمبلی کا ایجنڈا بھی ڈیجیٹل سکرین پر پیش کیا جائےگا، کاغذی ایجنڈا ختم ہونے سے یومیہ لاکھوں کی بچت ممکن ہو گی، ریسورس سینٹر سے ارکان اسمبلی اور عوام ڈیجیٹل معاونت حاصل کر سکیں گے۔