پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب کو شکست دیکر سیریز جیت لی

07-28-2025

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز نے دورہ انگلینڈ کے دوران پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

پاکستان شاہینز  نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان شاہینز  نے 261 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے اذان اویس 88 اور حیدر علی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 260 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے عبید شاہ  نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔