کچا جیل روڈ پر تجاوزات: پیرا فورس اور اینٹی انکروچمنٹ عملہ غائب
07-27-2025
(لاہور نیوز) کچا جیل روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہونے کے باعث شہریوں کا چلنا دشوار ہو گیا۔
سڑک کا آدھاحصہ تجاوزات کی نظر ہو چکا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔ دوسری جانب پیرا فورس اور اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بھی غائب ہے، تجاوزات میں اضافہ ہونا معمول بن چکا ہے، شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لے کر تجاوزات کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔