کاہنہ: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

07-27-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرائے، خوفناک تصادم کے باعث دونوں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، ورثاء کے آنے تک لاشیں مزید کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔