حکومت صحت کے نئے ادارے بنانے کی بجائے نجکاری کر رہی، امیر جماعت اسلامی لاہور

07-27-2025

(لاہور نیوز) شاہ پور کانجراں لاہور میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کی،

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی  سمیت دیگر رہنما بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، اس موقع پر امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم  نے کہا صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت سرکاری اداروں کی بھی نجکاری کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اسلامی انقلاب مقدر ہو گا۔ ضیاء الدین انصاری و علی ارتضی حسنی سمیت دیگر عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی موروثی سیاست نہیں کرتی، جماعت اسلامی فلاح و بہبود کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے، ہم حلقہ و پورے لاہور میں ہر دم عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، دوسری جانب کنونشن کے بعد جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔