لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ 85 مقابلوں میں ہلاک ملزمان کا ڈیٹا منظر عام پر آ گیا
07-27-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) تھانوں کے مبینہ مقابلے پر مبینہ مقابلوں میں مارے گئے ملزموں کا ڈیٹا سامنے لے آیا
سی سی ڈی تھانوں نے 22 اپریل سے 27 جولائی 2025 تک 85 مبینہ مقابلے کئے، سی سی ڈی نے ایک رات میں 2 مرتبہ 7 ملزمان مبینہ مقابلوں میں ہلاک کئے، واضح رہے کہ سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں معجزانہ طور پر تمام اہلکار اور گاڑیاں محفوظ رہیں۔ لاہور میں 22 اپریل کو سی سی ڈی کوتوالی کے ہاتھوں پہلے مبینہ مقابلے میں ہدایت اللہ نامی ملزم مارا گیا، 24 اپریل کو اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلہ میں اللہ، 26 اپریل کو اےوی ایل ایس اقبال ٹاون سے مبینہ مقابلےمیں آصف خان مارا گیا۔ 27اپریل کو 3 مبینہ پولیس مقابلوں ہوئے، چوہنگ میں شہزاد، نشتر کالونی میں ارشد اور کوتوالی میں اظہر ہلاک ہوا، 28 اپریل کو محمد عمران کاہنہ، صدر میں عابد علی اور ظفر اقبال مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہوا۔ 30 اپریل کو کاہنہ میں عرفان نامی ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا، 3مئی کو سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ مبینہ مقابلے میں سیف علی نامی ملزم ہلاک ہوا، 4 مئی کو کاہنہ میں عدیل، اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن سے مقابلہ میں ملزم طاہر جبکہ 7 مئی کو ہونیوالے مبینہ مقابلے میں شیر خان کاہنہ کے علاقہ میں مارا گیا۔ 14مئی کو 2 مقابلے ہوئے زبیر اور محمد اکرم نشتر کے علاقہ میں ہلاک ہوئے، 16مئی کو 2 مقابلوں میں محمد قاسم اور تسلیم عباس ہنجروال کے علاقہ میں مارے گئے، 18مئی کو نشتر میں 2 ملزمان شبیر احمد اور نواز مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ 20 مئی کو سی سی ڈی سول لائنز سے مبینہ مقابلے میں ملزم طاہر شاہ ہلاک ہوا، 21 مئی کو رائیونڈ میں عامر شبیر، اقبال ٹاؤن میں ملزم شوکت مبینہ مقابلہ میں مارا گیا، 23 مئی کو سندر کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں نصیر نامی ملزم مارا گیا۔ 26 مئی کو 2، ستائیس مئی کو ماڈل ٹاؤن اور اے وی ایل ایس سے مقابلے میں ایک، ایک ملزم ہلاک ہوا، 29 مئی کو چوہنگ میں ننکانہ کے رہائشی ملزمان اللہ رکھا، نوید اور اکبر مارے گئے، 29 مئی کو صدر میں بھی 3 ملزمان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے جبکہ 31 مئی کو کاہنہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں محمد آصف نامی ملزم مارا گیا۔ یکم جون کو مبینہ مقابلوں میں عثمان بٹ، 2 جون کو ٹاؤن شپ میں ایک ملزم ، کاہنہ میں ملزم اسلم شاہ، 3 جون چوہنگ میں ناظم شاہ، 14جون ناصر اقبال ڈوگر اور 20 جون کو 2 ملزمان اصغر اور طارق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ 21 جون کو ہیئر میں وقاص مسیح، علی رضا اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے ہاتھوں مارے گئے، 22 جون کو ساندہ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں علی حیدر نامی ملزم مارا گیا۔ 28 جون کو 2 ملزمان شاہ گینگ فیصل آباد کے حماد شاہ اور نعلین شاہ تھے نشتر کالونی میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوئے جبکہ 30جون کو اسلام پورہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان لودھراں کا عاصم اور وہاڑی کا قیصر مارا گیا۔ 2 جولائی کو باپ بیٹا فضل الرحمان اور امیر عباس کاہنہ، طاہر نامی ملزم شاہدرہ میں مارا گیا، 3 جولائی کو سی سی ڈی کینٹ سے مقابلے میں حسنین، سول لائنز میں دلاور اور عابد مارے گئے، 4 جولائی کو کاہنہ میں محمد شبیر اور کوتوالی میں مبینہ مقابلے میں نوریز بٹ اور محسن ہلاک ہوئے۔ 5 جولائی کو اقبال ٹاؤن پولیس سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں محمد شہزاد نامی ملزم مارا گیا، 8 جولائی کو محمد خالد سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلےمیں مارا گیا، 10جولائی کو اسلام پورہ میں نصیب ، شاہدرہ میں شہزاد نامی ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا جبکہ 11جولائی کو نواب ٹاؤن میں محمد قاسم نامی ملزم مارا گیا۔ 12جولائی کو کاہنہ میں 2ملزمان، شاد باغ میں مبینہ مقابلے میں ملزم دلشاد ماراگیا، 14جولائی کو بادامی باغ میں عرفان مسیح مارا گیا، 18جولائی کو نواں کوٹ میں قاسم 20 جولائی کو چوہنگ میں6 جبکہ سی سی ڈی کوتوالی سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا۔ 24 جولائی کو صدر میں انور ملنگی، ماڈل ٹاون میں صالح مسیح مارا گیا، 25 جولائی کو اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا ملزم مشتاق مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا، 26 جولائی کو اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مقابلے میں ملزم علی احمد مارا گیا۔ اسی طرح 27 جولائی 2025 کو سول لائنز میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم غلام دستگیر اور سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ملزم امتیاز ہلاک ہوا جبکہ اے وی ایل ایس سے مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم تنویر مارا گیا۔