رواں سال: پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4495 ملزمان گرفتار

07-27-2025

(لاہور نیوز) رواں سال اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے دوران پنجاب پولیس نے 4495 ملزمان گرفتار جبکہ 4521 مقدمات درج کر لئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال کریک ڈاؤن میں 4 لاکھ 81 ہزار 460 پتنگیں، 18 ہزار 453 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 985 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران پتنگ بازی ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پتنگ بازوں سمیت پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔