شوہر سے جھگڑا، دلبرداشتہ خاتون نے زہر کھا کر زندگی ختم کر لی
07-27-2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقہ میں خاتون نے شوہر سے گھریلو ناچاقی پر جھگڑنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق زرش نامی خاتون نے اپنے خاوند سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا، تشویشناک حالت میں خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں خاتون چند گھنٹے زندگی و معووت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی، پولیس نے خاتون کی لاش کو مردہ خانہ بھجواتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔