قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے دورہ آئر لینڈ کے مقصد سے پردہ اٹھا دیا
07-27-2025
(ویب ڈیسک)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہےکہ دورہ آئر لینڈ کا مقصد عالمی کپ کی تیاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں فاطمہ ثںا کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے،اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہو کر کھیلیں گے، دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم متوازن ہے۔ ویمن کپتان نے کہا کہ کراچی میں اسکلز کیمپ سود مند رہا، کراچی کا موسم بہت موزوں ہے، تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، کپتانی مشکل ضرور ہے لیکن انجوائے کرتی ہوں، ٹیم جیتے تو سب خوش ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے اچھا کریں۔