گورنر پنجاب کا سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ
07-27-2025
(لاہور نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دے کر وہاں کے عوام کو بھی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی مصروفیات کے پیش نظر بطور گورنر اچھے کاموں کو سراہا جائے اور جو وزیراعلیٰ کی مصروفیات کی وجہ سے کمی ہو اسے اجاگر کرو مگر اس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، میں اور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں۔