پاکستان کا یواے ای میں ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع

07-26-2025

(لاہورنیوز) پاکستان کی عرب امارات میں ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان افغانستان اور عرب امارات شامل ہیں ٹرائی نیشن سیریز کے شیڈول کااعلان اگلے ایک دو روز میں کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز شارجہ میں ہونے کا امکان ہے ، ٹرائی نیشن سیریز اگست کے آخر میں شروع کرنے کا پلان شیڈول میں شامل ہے۔۔ کرکٹ بورڈ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلنا تھی، پاکستان نے شیڈولڈ ٹی ٹونٹی سیریز کو ٹرائی نیشن سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ افغانستان اور عرب امارات نے ٹرائی نیشن سیریز پر اتفاق کیا تھا۔