سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو مارے گئے

07-26-2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،اقبال ٹاؤن اور سول لائنز کے علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو مارے گئے۔

 سی سی ڈی لاہور ڈاکو علی احمد کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی، سبزہ زار میں ملزم کے ساتھیوں کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہو گیا ، ملزم علی احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم علی احمد ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔  دوسرا پولیس مقابلہ سول لائنز کے علاقے میں ہوا، ملزم غلام دستگیر ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ، ملزم کو ریکوری کے لیے کرول پنڈ لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا ۔  ملزم کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ ملزم غلام دستگیر فتح گڑھ کا رہائشی تھا۔