شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کر دیا
07-25-2025
(لاہور نیوز) نادرا نے شہریوں کے لیے ایک بہترین سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاک آئی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن پیش کرنے کے لیے جلد متعارف کروائی جائے گی، فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کیلئے فیس ادا کر سکتے ہیں۔