پنجاب بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،28 ہزار دکانداروں کو جرمانے

07-25-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ گراں فروشی پر 28 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے گئے، 5 ہزار 619 افراد گرفتار ، 35 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید بتایا کہ 32 ہزار 297 چکن شاپس کی چیکنگ، 1186 افراد گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے،42 افراد گرفتار ،1 لاکھ 32 ہزار کو جرمانے عائد کیے گئے۔ چینی کی مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر 3345 افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، مصنوعی مہنگائی کرنے پر 191 افراد گرفتار،24 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔