پنجاب بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ، جنرل ریاضی ختم

07-25-2025

(ویب ڈیسک) پیکٹا نے ایک اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ کر دیا ،پیکٹا نے وفاقی حکومت کے طرز پر جنرل ریاضی کے مضمون کو ختم کر دیا۔

ڈائریکٹر کریکلم عامر ریاض کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کے تمام طلبہ "ریاضی سائنس" ہی پڑھیں گے،جنرل ریاضی کا مضمون نصاب سے ختم کر دیا گیا،نہم سائنس و آرٹس دونوں گروپس میں اب ایک ہی ریاضی کی کتاب ہوگی۔ پیکٹا  کے مطابق میٹرک میں نصاب ہم آہنگی کے لیے نئی پالیسی لاگو کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیکٹا سید صغیر الحسنین کی جانب سے اداروں کو مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا۔