ایجوکیشن اتھارٹی نے انتظامی پوسٹوں پر قابض ملازمین کے تبادلے کر دیئے
07-25-2025
(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انتظامی پوسٹوں پر قابض ملازمین کے تبادلے کر دیئے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ مذکورہ سٹاف 10،10 سال سے ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں انتظامی عہدوں پر تعینات تھے، کلریکل سٹاف کو ٹرانسفر کرکے سکولوں میں بھجوا دیا گیا، بیشتر ملازمین کی تحصیل تبدیل بھی کر دی گئی۔ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعینات 95 ملازمین کے تبادلوں کی فہرست جاری کر دی گئی، صرف 3 سال سے کم عرصہ سے تعینات ملازمین کو تبدیل نہیں کیا گیا۔