پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز امریکا میں ہوگی

07-25-2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے لیے امریکا جائے گی۔

پاکستان کا ٹی 20 سکواڈ دو گروپوں میں ڈھاکہ سے دبئی جائے گا، پہلا گروپ کل رات جبکہ دوسرا گروپ پرسوں دبئی روانہ ہوگا، دبئی سے پاکستانی ٹیم امریکا جائے گی جہاں ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ دو اگست اور تیسرا میچ تین اگست کو کھیلا جائے گا، تینوں میچ فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کو سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔