آج بھی بادل برسنے،ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

07-25-2025

(لاہور نیوز) شہر کا مطلع ابر آلود ،اُفق پر بادلوں کا راج ہے،ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا،5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں آج بھی 30فیصد تک بارش کے امکانات ہیں جبکہ  آئندہ ہفتے بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کےدریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔