پنجاب اسمبلی: قانون سازی ٹچ سکرینوں پر کرنے کیلئے حکومت کا 8 کروڑ کے ٹیب خریدنے کا فیصلہ
07-24-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اب ٹچ سکرینوں پر ہو گی، پنجاب حکومت پارلیمنٹیرینز کیلئے 400 ٹیب خریدے گی، محکمہ پارلیمانی امور کی جانب سے 8 کروڑ مالیت سے 400 ٹیب خریدے جائیں گے۔
منصوبے میں اسمبلی ریسورس سنٹر، آن لائن تربیت و اے آئی چیٹ بوٹ شامل ہوں گے، منصوبے کی مجموعی لاگت پر 30 کروڑ 73 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ پروگرام کے تحت 42.6 فیصد بجٹ صرف ہارڈ ویئر پر خرچ کیا جائےگا، اے آئی چیٹ بوٹ سے اراکین کو قانون سازی میں مدددی جائےگی۔ عوام کیلئے بھی اے آئی چیٹ بوٹ کےذریعے قانون بارے معلومات میسر ہوں گی، پروگرام کے تحت سیاستدانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ اور آن لائن کورسز کروائے جائینگے۔ اس حوالے سے سیکرٹری قانون اینڈ پارلیمانی امور آصف بلال لودھی نے کوئی مؤقف نہیں دیا۔