کرایہ دار کی مکان خالی کروانے کی رنجش پر مکان مالک پر فائرنگ

07-24-2025

(لاہور نیوز) مکان خالی کروانے کے رنج پر کرایہ دار ملزمان نے مکان مالک پر سر عام فائرنگ کر دی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، مالک مکان نے عدالتی احکامات پر اپنے کرایہ دار سے مکان خالی کروایا، عدالتی بیلف کے جانے کے بعد ملزموں  نے اسی رنج میں فائرنگ شروع کر دی، ملزموں کی فائرنگ سے گھر کے دروازے پر کھڑا سلامت نامی شہری زخمی ہوا۔ ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد کا کہنا تھا کہ تھانہ شفیق آباد پولیس  نے اطلاع ملنے پر ملزموں کو گرفتار کیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔