مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 173 روپے پر نہ آسکے، انتظامیہ متحرک
07-24-2025
(لاہور نیوز) مارکیٹ میں چینی کی سپلائی متاثر، سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کے لئے انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی نئے ریٹ پر نہ ملنے کا سلسلہ جاری ہے، دکانداروں نے قانونی کارروائی کے خوف سے چینی کی فروخت محدود کر دی۔ مارکیٹ میں چینی تاحال محدود سطح پر 180 روپے فی کلو دی جا رہی ہے جبکہ حکومت نے چینی کا نرخ 173 روپے فی کلو مقرر کیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل سے چینی 169 روپے کلو نہ ملنے تک دکان پر 173 روپے چینی فروخت نہیں ہو سکتی، پرانے سٹاک کی موجودگی کے جواز پر چینی ریٹ فوری کم نہیں کیا جا رہا، شوگر ملز اور ہول سیل مارکیٹ میں نرخ بتدریج کم ہو رہے ہیں، انتظامیہ کی کارروائی کے خوف سے دکاندار چینی بیچنے سے گریز کر رہے ہیں۔