ڈیفنس: 3 مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ، حالت تشویشناک

07-24-2025

(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 3 مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران کرنٹ لگ گیا،تینوں مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے اُن کو سی پی آر کرتے ہوئے ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔  ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں مزدور لائٹس لگانے کے لئے کھدائی کر رہے تھے۔